نئی دہلی، 06 دسمبر (یو این آئی) سائنس کے میدان میں تحقیق کے لئے مجموعی گھریلو پیداوار کا ایک فیصد سے بھی کم خرچ ہونے کے باوجود ہندستان تحقیقی کاموں میں دنیا میں13 ویں نمبر پر ہے اور علم کیمیا کے معاملے میں دنیا کے بہترین اداروں
کو ٹکر دے رہا ہے۔
علم کیمیا کے میدان میں تحقیق کی نظر سے ہندستان دنیا میں 9 ویں نمبر پر ہے۔
ہندستانی صنعت کی کنفیڈریشن (سی آئی آئی) کی طرف سے پانچویں ہندستانی صنعتی تعلیم کانگریس میں گذشتہ دنوں جاری رپورٹ سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے۔